کپل سوئپ نائٹ کھلی بے حیائی اور حکمرانوں کے ایمان کا امتحان ازقلم غنی محمود قصوری
بطور صحافی و کالم نگار میں نے ہر دور حکومت میں یہی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی بجائے مثبت پہلوؤں کو دکھایا جائے تاکہ نیکی کو دیکھ کر نیکی کرنے کا جذبہ پیدا ہو کیونکہ فرمان ربانی ہے
يُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِی الْخَيْرٰتِ ط وَاُولٰٓئِکَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَo
(آل عمران، 3/ 114)
وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں، اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں
جیسے کے نیکی کا حکم دینا لازم ہے تاکہ نیکی کے بار بار حکم سے لوگ نیکی کی جانب کھینچے چلے آئے ایسے ہی آج کل کے ڈیجیٹل دور میں کچھ برائیوں کو بار بار دکھانے کی بجائے انہیں چھپانا بھی نیکی ہے کیونکہ بسا اوقات کسی گندے کام کو اگر بار بار دکھلایا جائے تو کمزور ایمان والے ڈگمگا کر اس برائی کا شکار ہو سکتے ہیں
ایک پیشہ ور صحافی ہونے کے ناطے سے میرا رابطہ الحمدللہ پاکستان کے تقریباً ہر ضلع کے صحافیوں سے ہے جہاں ہم ایک دوسرے سے مختلف پہلوؤں پہ تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں
آج کراچی کے ایک جرنلسٹ روم میں نجی ٹی وی چینل کی خبر ویڈیو رپورٹ کی صورت میں دیکھنے کو ملی تو یقین نا آیا کہ کیا ایک مملکت اسلامیہ میں اسلامی حکمرانوں کی موجودگی میں ایسا بھی ممکن ہے
خبر کچھ یوں ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ایسا خلاف دین کام کیا جانے والا ہے کہ جس کا ذکر سنتے ہی لفظ لعنت منہ سے ادا ہوتا ہے
اس تہوار کا نام ،کپل سوئپ نائٹ، ہے جس میں شرکت کی ٹکٹ 25000 رکھی گئی ہے
کپل سوئپ یعنی جوڑوں کی ایکسچینجنگ
وہ جوڑے جو ایک دوسرے کا لباس ہیں اور رب کے بڑے خاص ہیں
جنس مخالف جب نکاح کی صورت میں ملاپ کرتے ہیں تو رب کی رحمت پاتے ہیں اگر ایسا نہیں کرتے تو زنا ہوتا ہے جو کہ سب سے برا کام اور بہت بڑی برائی ہے
اس ہونے والے تہوار کی سوشل میڈیا پہ خوب تشہیر کی جا رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ شرکاء کو سیکیورٹی ،ڈانس فلور اور کمرے مہیا کئے جائیں گے
میں زیادہ وضاحت میں نہیں جانا چاہتا آپ سب سمجھتے ہیں ،کپل سوئپ میں کیا ہوتا ہے
میں اور تو کچھ نہیں لکھ سکتا صرف اتنا ہی لکھ سکتا ہوں اس کے کروانے والوں،اس میں شرکت کرنے والوں،اس کی تشہیر کرنے والوں اور اس کے سرکاری و غیر سرکاری جو بھی معاونین ہیں ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہو اور یہ لوگ دنیا میں بھی عبرت کا نشان بنیں
یہ ایسا گندہ اور قبیح فعل ہے جس کی اسلام کے ساتھ ہر مذہب میں سختی سے ممانعت ہے ماسوائے وجود خدا کے انکاری لبرم ازم کے
ایک عرصے سے اس ارض پاک کو لبرل سٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا عملی ثبوت آنے والے دنوں میں ،کپل سوئپ نائٹ اینوٹ سے ہو گا
یہ سب سن اور دیکھ کر اگر اب بھی گورنمنٹ خاموش ہے اور کچھ کر نہیں پاتی تو پھر واللہ بہت جلد رب کے عذاب کے لئے تیار رہیں جس میں بدکاروں کے ساتھ نیک لوگ بھی زیر عذاب آئیں گے کیونکہ اللہ رب العزت پہلے تنبیہہ کر چکے ہیں کہ کھلی بے حیائی سے بچنا مگر یہاں تو کھلی بے حیائی کی سرعام دعوت دی جا رہی ہے
آئیں سب مل کر اس آنے والے تہوار کے خلاف یک جان ہو کر آواز اٹھائیں اور سینہ سپر ہو کر ان دین مخالف لوگوں کا مقابلہ کریں
اللہ ہم سب کی مدد فرمائے اور ایسے لوگوں کو غارت کرے جو دین اسلام کا مذاق بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر حقیقت میں خود ایک مذاق اور گالی ہیں
آمین
.jpg)

.jpg)


