برہان مظفر وانی شہید
اصلاح معاشرہ کیلئے تحریر کاپی کرکے ضرور شیئر کریں مگر تحریر کو کاپی کرکے اپنے نام کیساتھ پبلش کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں،شکریہ دعا گو ۔۔غنی محمود قصوری اسلام زندہ باد پاکستان زندہ باد افواج پاکستان ،پولیس ،انٹیلیجنس و دیگر سول ادارے زندہ باد ہم سب کا اپنا پاکستان
تحریر غنی محمود قصوری
کافی عرصہ سے پی ٹی آئی کی گورنمنٹ پر تنقید ہوتی دیکھ اور سن رہا ہوں اگر کوئی گورنمنٹ پر تنقید کرے تو دوسری جماعتوں کے علاوہ یوتھئے بھی کہتے ہیں کہ فوج عمران خان کو لے کر آئی ہے لہذہ عمران خان کی بجائے فوج کو کہیں حالات ٹھیک کرے اور کچھ شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار تو ڈائریکٹ فوج اور دیگر خفیہ اداروں کو سرعام شوشل میڈیا پر گالیاں دے رہے ہیں کہ ملک کی تباہی میں سارا کردار انہی کا ہے مگر رکیئے ذرا ماضی میں چلتے ہیں 2014 میں ن لیگ کی گورنمنٹ کے خلاف عمران خان نے دھرنا دیا اس وقت ساتھ فوج تھی یاں مذہبی لوگ؟ جی جی یاد کیجئے ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں عمران خان صاحب کا ساتھ دیا تھا فوج نے نہیں میں فرقہ واریت کا قائل نہیں لہذہ تمام مسالک سے خان صاحب کے سپورٹروں کو منظر پر لاءونگا
مذید پیچھے ماضی میں چلے جائیے خیبر پختونخواہ میں سابقہ گورنمٹیں بنتی رہی خان صاحب کی جبکہ پنجاب،سندھ،بوچستان میں دوسروں کی کیا وہاں بھی فوج تھی؟ نہیں بلکہ مذہبی لوگ میں آپ کو یاد کرواتا ہوں الیکشن کمپین جاری تھی کہ خیبر پختونخواہ کے ایک شہر میں ایک مولانا صاحب نے ارشاد فرمایا اللہ اور رسول کے بعد عمران خان سب سے بہتر ہے ویڈیو شوشل میڈیا پر موجود ہے بلکہ میرے پاس بھی موجود ہے کیا وہاں فوج تھی؟ نہیں بلکہ مذہبی لوگ معزز قارئین اللہ معاف فرمائے میں کوئی دین سے بیزار شحض نہیں اللہ کے فضل سے قرآن و حدیث اللہ اور اس کے آخری نبی محمد ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے واللہ ہوں مگر یہاں بے نقاب کرونگا ان نام نہاد مذہبی مفکروں کو جو دین کی آڑ میں فوج اور خفیہ اداروں کیساتھ پولیس کو بھی دھاندلی کیساتھ عمران خان کو الیکشن جتوانے کا مورو الزام ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ، ایف آئی اے میں میاں برادران کے منتخب بندے اعلی عہدوں پر تعینات ہیں حتی کہ کچھ صاحب تو یہ بھی فرماتے ہیں کہ سی ٹی ڈی کاءونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ میاں برادران نے اپنے خاص مقصد کیلئے بنایا ہے یہاں ایک بات واضع کرتا چلوں کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے قطعا کوئی تعلق نہیں اب دیکھئے نواز شریف و دیگر ن لیگی اراکین کو جیلوں میں کس نے پہنچایا ؟ سب جانتے ہیں اسی پولیس اور عدالتوں نے مگر ن لیگیوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کس نے کیا ؟ میں بتلائے دیتا ہوں فوج نہیں مذہبی لوگ مطلب مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان
سندھ کے وڈیرے اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو کس نے جیل پہنچایا اسی اداروں عدالتوں اور پولیس نے مطلب ان گنت مثالیں موجود ہیں کہ انہی اداروں بشمول پولیس اور سی ٹی ڈی نے ہر پارٹی کے خلاف قانونی کاروائیاں کیں اگر یہ ادارے ن یاں پی پی کے زیر اثر ہوتے تو بغاوت نا کرتے پی ٹی آئی گورنمنٹ سے ؟ کچھ مذید پیچھے چلے جائیے فیسبک اور ٹویٹر پر ن لیگ کیخلاف کمپین کون چلاتے رہے اور وہاں لوگوں کی منتیں ترلے کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب کرواتے رہے آج بھی ان شوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حضرات کے نام اور کام بتا سکتا ہوں جو کئی مذہبی جماعتوں سے تعلق بھی رکھتے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہاں فوج تھی کے تبدیلی کے خوش نما مگر اندر سے کھوکھلے نعرے میں مبتلا یہی مذہبی لوگ
چلیں آگے چلتے ہیں عمران خان کی زبان بار بار شعائر اسلام پر پھسلتی ہے وہاں دفاع کون کر رہے ہیں فوج کے یہی مذہبی لوگ خود سوچئے کیا فوج نے کہا تھا پی ٹی آئی کو ووٹ دینا؟ ماضی دیکھئے پاکستان کے اندر کتنی بار کسی سیاسی جماعت کی دوسری مرتبہ گورنمنٹ بنی؟ کچھ بندے بہتان لگا رہے ہیں جی فلاں جگہ فوج نے زبردستی بلے پر مہریں لگوائیں میں ان سے پوچھتا ہوں او ظالموں اب تک چپ مرے بیٹھے ہوں لاءو ان کو میڈیا پر عدالتوں میں لاءو تاکہ جس فوجی آفیسر نے جس پولنگ اسٹیشن پر ایسا کروایا اس کا کورٹ مارشل کروایا جائے کیا دیکھا نہیں اب چند دن پہلے کی بات ہے دو ہائی رینگ فوجی آفیسرز کو سزائیں ہوئیں تم بھی ہمت کرو گواہ لاءو ورنہ بہتان مت لگاءو
اور آخری بات تم مجھے بوٹ پالشیاں کہو یاں فوج اور دیگر اداروں کا پٹھو تو سنو مجھے فوج سے محبت کیوں ہے کیونکہ اس فوج کی احادیث سے فضیلت ہے کیونکہ یہ غزوہ ہند کر رہی اس کا مقابلہ دنیا کے بدترین مشرک ہندو سے ہے اس فوج نے عرب اسرائیل جنگ میں یہودی کے قبضے عربی ممالک کو بچایا ہے اس نے جیہمان خارجی سے بیت اللہ کو آزاد کروایا ہے اس نے روس کو توڑا ہے اس نے چیچن مسلمانوں کی مدد کی ہے اس نے روس جیسی سپر پاور کا غرور خاک میں ملایا ہے اس نے نام نام نہاد شریعت کے جھوٹے دعوے داروں ٹی ٹی پی کے خارجیوں کا قلع قمع کیا ہے حتی کہ دنیا پاکستانی فوج مانگتی ہے لڑنے کیلئے جبکہ پاکستانی سیاستدانوں کو بیرون ممالک پناہ دیتی ہے پاکستان کو توڑنے کیلئے الطاف حسین کو دیکھ لو اب کچھ کنویں کے مینڈک گھر بیٹھے فیسبکی دانشور فوج اور مذہبی جماعتوں کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کیا کبھی مذہبی راہنماؤں نے کہا کہ فوج ہمیں ختم کرنا چاہتی ہے؟
اگر نہیں تو پھر ڈوب مرو شرم کرو اور لوٹے جیسا منہ غائب کرو
عقل کے اندھے لوگوں جب فوج کسی پارٹی پر آشیر باد کرتی ہے تو اسے مکمل کلین سویپ کرتی ہے تاریخ میں محمد خان جونیجو اور جنرل مشرف دور میں ق لیگ کا کلین سویپ دیکھ لو اب اگر فوج عمران خان کو لے کر آتی تو سندھ میں بھی عمران خان کی حکومت ہوتی بلوچستان میں گورنمنٹ کس کی ہے سب کو نظر آ رہا ہے اور پنجاب میں کتنی سیٹیں ہیں عمران خان کے پاس اور کیسے آزاد امیدواروں کی منتیں کرکے حکومت بتائی گئی تم کو بھی معلوم ہے
میں پوچھتا ہوں تمہارے سیاستدان کیا کر رہے قتل و غارت گری کے علاوہ ؟ صرف کھوکھلے نعرے کبھی سو دن تو کبھی چھ ماہ تو کبھی چند سال
شرم کرو حیا کرو فوج اور مذہبی جماعتوں کو لڑانے کی کوشش مت کرو
سیاست کرو مگر سیاست کے نام پر مذہب اور فوج کو بدنام نا کرو