ایک پیکج جو ہر سال ہر کسی کو ملتا ہے اذقلم غنی محمود قصوری
اسلامی سال کا نواں مہینہ رمضان ہے جس میں اللہ رب العزت نے قرآن پاک کو نازل کیا
اس ماہ مبارک کی بے پناہ فضیلت ہے اللہ تعالی فرماتے ہیں
ماہ رمضان وہ ہےجس میں قرآن مجید اتارا گیا جولوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اورجس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیان ہیں ، تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے تو اسے روزے رکھنا چاہیں ہاں جو بیمار ہو یا پھر مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں
وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اوراللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائياں بیان کرو اوراس کا شکر کرو
البقرۃ 185
مذید ارشاد فرمایا
اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح کہ تم سے پہلی امتوں پر بھی فرض کئے گئے تھے تاکہ تم میں تقوی پیدا ہو
سورہ البقرہ
اس آیت سے ثابت ہوا روزے پہلی امتوں پر بھی فرض تھے اور اسی لئے امت محمدیہ پر بھی فرض کئے گئے ہیں تاکہ امت محمدیہ تقوی اختیار کر سکے
ویسے تو مسلمانوں کو سارا سال ہی نیکی کرنے کا اجر ملتا ہے مگر اس ماہ رمضان میں یہ عمل کئی گناہ بڑھا دیا جاتا ہے
لیلۃ القدر ہزار مہینے سے بھی افضل ہے
اس رات میں کی ہوئی عبادت ہزار مہینے کی عبادت سے بھی افضل اور بہتر ہے اسی لئے نبی کریم ماہ رمضان میں خاص طور پر عبادات کرتے تھے کیونکہ یہ پیکج ہر سال ایک مرتبہ آتا ہے
حضرت عبدﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے بڑھ کر سخی تھے رمضان میں جب حضرت جبریل امین علیہ السلام کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ سخاوت کیا کرتے تھے حضرت جبریل علیہ السلام کی ملاقات کے وقت تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت تیز ہوا کے جھونکے سے بھی بڑھ جاتی
بخاری
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رمضان آتا تو نیکیوں میں جت جاتے اور اپنے اصحاب کو بھی صدقہ خیرات اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی تلقین کرتے
آج ایک بار پھر اللہ کی توفیق سے ہماری زندگیوں میں یہ ماہ رمضان آیا ہے تو اپنے عزیز و اقارب،غرباء،مساکین کی مدد زیادہ سے زیادہ کرنے کے ساتھ خود بھی زیادہ سے زیادہ نفلی و فرضی عبادات کرکے اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ پیکج ہر کسی کے لئے اور صرف اسی ماہ مبارک میں ہی ہے
روزہ دار کے لئے جنت میں داخلے کیلئے ایک خاص دروازہ اللہ کی طرف سے بنایا گیا ہے جسے باب الریان کہا جاتا ہے اور روزے دار کو اللہ تعالی کا خاص قرب حاصل ہوتا ہے نیز روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے
تو دیر نا کیجئے فائدہ اٹھائیے



0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home